سپہ سالارسے افغان سفیر کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالارسے افغان سفیر کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو
سپہ سالارسے افغان سفیر کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہونے والے افغان سفیر نے اہم ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے پاک افغان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326821613631922177

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts