نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات کا اجراء ہو گا:فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجکماری نے اپنے زہر آلود بیانیے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،فردوس عاشق
راجکماری نے اپنے زہر آلود بیانیے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،فردوس عاشق

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی صدارت میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے،اجلاس میں زر مبادلہ کی باہر منتقلی کی روک تھام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی، جبکہ وزیراعظم نے یو ٹیوب چینل کے حامل صحافیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے متعلق امور پر بات ہوئی،معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کر رہا ہے،وزارت اطلاعات و نشریات نئی ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی پالیسی لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات کا اجراء کیا جائے گا، یو ٹیوب چینل کے مالک کوپی آئی ڈی کا ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے کورسز کرائے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی ڈی میں رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ڈیسک کے قیام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا سے متعلقہ صحافیوں کی رجسٹریشن کرنا ہے۔

Related Posts