بیٹے کی 13ویں سالگرہ، اداکار عدنان صدیقی نے طویل پیغام شیئر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار عدنان صدیقی نے بیٹے زید کی 13ویں سالگرہ کے موقعے پر طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ وقت کتنی تیزی سے گزر گیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں  عدنان صدیقی نے کہا کہ 13ویں سالگرہ مبارک ہو۔ یقین نہیں آرہا کہ وقت کتنی تیزی سے گزرا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہے جب آپ ایک چھوٹے سے بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان کی پوسٹ، ساتھی فنکاروں کے رابطہ نمبر سامنے آگئے

انسٹاگرام پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ اب آپ بڑے ہو کر ایک توانا نوجوان بن جائیں گے۔ مجھے اس شخص پر بے حد فخر ہوگا جو آپ بن رہے ہیں یعنی ہوشیار، خیال رکھنے والا، تخلیقی ذہن کا مالک اور باصلاحیت۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ جب زںدگی میں نئے سفر کا آغاز ہوتا ہے اور لامتناہی مواقع سے بھرپور دنیا نظر آتی ہے تو آپ کو اپنے آپ سے سچ بولنا چاہئے۔ ہمیشہ اپنی منفرد خصوصیات کا جشن منائیں اور آپ جو بھی ہیں، اسے قبول کریں۔ اظہارِ رائے سے کبھی نہ گھبرائیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ آپ کو متجسس رہ کر سیکھتے رہنا ہے، سوالات پوچھیں، ذہن کھلا رکھیں، ناکامیوں کو قبول کریں اور ان سے سیکھیں۔ خطرات کے حصول اور نئی چیزوں کو آزمانے سے مت گھبرائیں۔

Related Posts