عدنان صدیقی ٹک ٹاکر خاتون کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان صدیقی

عدنان صدیقی ٹک ٹاکر خاتون کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔ معروف اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان عدنان صدیقی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خوبصورت سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون ان کے ہمراہ موجود ہے جس نے نیلے رنگ کا لباس زیبِ تن کر رکھا ہے جبکہ عدنان صدیقی سیاہ قمیض شلوار میں ملبوس ہیں۔

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی اپنے انتقال کی خبر جھوٹی قرار دیدی

ویڈیو کے ایک اور شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ عدنان صدیقی ٹک ٹاکر خاتون کے ہمراہ پوز کرتے ہیں جس پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف سوالات کی بارش کردی۔ 

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عدنان صدیقی کو ٹک ٹاکر خاتون کے ہمراہ پوز کرنے کیلئے بھی ان کو چھونا نہیں چاہئے تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے خلاف بعض انتہائی منفی تبصرے بھی کیے اور میرے پاس تم ہو کی مثالیں بھی دیں۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے 2019میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے ہمراہ ”میرے پاس تم ہو“ نامی ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی۔ ڈرامہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول بھی ہوا تھا۔

ستمبر 2023 میں عدنان صدیقی کو اپنی موت کی افواہ پر ایک ویڈیو بیان جاری کرکے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کرنا پڑا۔ جھوٹی خبر پر عدنان صدیقی کو کس قدر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا؟ عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کے سامنے اس خبر کی تردید بھی کی۔

Related Posts