گستاخی معاملہ، بھارتی فنکاروں کی آمد پر عدنان صدیقی نے شو چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر اداکار عدنان صدیقی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) کی جانب سے ریاست نیو جرسی میں 13 سے 17 جولائی تک ’گالا‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس ایونٹ میں پاکستانی فنکاروں سمیت بھارتی آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم عدنان صدیقی نے تقریب میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے بے شمار مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں آرٹسٹوں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبیﷺ کی توہین کو نظر انداز کروں۔

Related Posts