پی ٹی آئی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ
پی ٹی آئی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

مزید پڑھیں:مفاد پرست ٹولے کوصرف اپنے کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے۔

Related Posts