پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل
پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ،فرنچائز نے مختلف کیٹگریز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

پلاٹینیم کیٹگری میں لاہور قلندرز نے فخر زمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وانندو، نسیم شاہ، ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر، کراچی کنگز نے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز، پشاور زلمی نیراجا پکسا کا انتخاب کیا۔

دوسری پک میں کراچی کنگز نے عمران طاہر،پشاور زلمی نے روومن پوویل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمان اللہ گرباز اور ملتان سلطانز نے جوش لٹل کا انتخاب کیا۔ نسیم شاہ کو ملتان سلطانز نے منتخب کیا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد نے ایلکس ہیلز کو برقرار رکھا۔

اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندر نے حسین طلعت، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اولین اسمتھ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے فضل حق فاروقی، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور کراچی کنگز نے جیمز ونز، جیمز فلر کا انتخاب کیا۔

گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے اینڈریو ٹائی، لاہور قلندرز نے لیام ڈاؤسن،پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی، لاہور قلندرز نے سکندر رضا، ملتان سلطانز نے عقیل حسین اور پشاور زلمی نے ارشد اقبال کو منتخب کیا۔

ڈارفٹنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق دیا گیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گا۔

مزید پڑھیں:فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے کن قوانین کا آپ کو علم ہونا چاہئے؟

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اگر ان ٹیموں کے ساتھ بات کی جائے تو پی ایس ایل 8کا سیزن بڑا کانٹے دار ہوگا اور کسی ٹیم کو آپ فیورٹ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ ہر ٹیم میں کچھ اچھی چیزیں اور ساتھ ہی کچھ خامیاں بھی ہیں، لیکن ٹورنامنٹ وہی ٹیم جیتے گی جو میچز میں کم سے کم غلطیاں کریں گی اور اپنی کرکٹنگ اسکل کا اچھے سے مظاہرہ کرے گی۔

Related Posts