اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ملاقات کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی ٹیم بھی ملاقات میں موجود تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملاقات میں اگلے مالی سال کے لئے 2.5 بلین ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ بھی دیا۔ یہ رقم انسداد پولیو اور سمیت تعلیم اور توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔
کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کاکہنا تھا کہ اس میں سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودہ سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اے ڈی بی گورننس اور اصلاحاتی ایجنڈے سمیت فنانس سیکٹر کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرسکتا ہے۔ حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر لانے کے لئے اصلاحاتی اقدامات پر کام کر رہی ہے، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے وزیر مملکت کو اے ڈی بی کے پورٹ فولیو اور ملکی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 4432میگا واٹ، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ