اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سماجی تحفظ، صحت اور ملازمتوں کی تخلیق کیلئے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہا کہ قرض کے ذریعے غریب اور بے سہارا افراد کو سماجی تحفظ دیا جائے جبکہ شعبۂ صحت کی استعدادِ کار میں بہتری آئے گی۔
بیان میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں ملازمتوں کی تخلیق کیلئے قرض کی منظور کی گئی رقم سے مدد ملے گی ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساٹسگو اساکاوا نے کہا کہ پاکستان کے سامنے کورونا وائرس جیسا بڑا چیلنج ہے جس کے دوران اس کی معیشت کو سنبھالنا بے حد اہم ہے۔ اِس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
اے ڈی بی کے صدر نے کہا کہ قرض کی رقم سے حکومتی ترقیاتی منصوبوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی جبکہ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرکے قرض کی منظوری دی گئی۔
ترقیاتی بینک نے فروری کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دی جس سے کمبوڈیا، چین، میانمار، تھائی لینڈ اورویت نام میں جاری علاقائی تکنیکی اسسٹنس میں معاونت دینے کا عزم کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری