ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ADB approves $300mln loan for Pakistan

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں کی ترقی ، ملک میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملکی وسائل کو متحرک کرنے میں مدد کے لیے 300 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تیسرے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا دوسرا ذیلی پروگرام 2020 میں منظور شدہ پہلے ذیلی پروگرام کے تحت ادارہ جاتی اور ریگولیٹری اصلاحات پر مبنی ہے۔

وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ژوکوف نے کہاکہ کئی سالوں سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک اپنی کیپٹل مارکیٹوں کے ارتقاء میں تعاون کرنے میں پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے مائیکرو فنانس بینکوں کیلئے قرضوں کی فراہمی میں مزید سہولت پیدا کردی

ایشین ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کا نیا پروگرام کیپٹل مارکیٹوں اور حکومتی قرضوں کے انتظام کومزید گھریلو متحرک کرنے میں بھی مدد کرے گا جو پائیدار ترقی کی مالی اعانت اور بحرانوں کا مؤثر جواب دینے کے لیے حکومت کی کوششوں میں معاونت کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا کہ وہ غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوشحال، جامع، لچکدار اور پائیدار ایشیا اور بحرالکاہل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts