سوشل میڈیا صارفین نے بد صورت کہہ کر اداکارہ سڈنی کو رونے پر مجبور کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا صارفین نے بد صورت کہہ کر اداکارہ سڈنی کو رونے پر مجبور کردیا
سوشل میڈیا صارفین نے بد صورت کہہ کر اداکارہ سڈنی کو رونے پر مجبور کردیا

امریکی اداکارہ سڈنی سوینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بد صورت کہے جانے پر شدید کرب میں مبتلا ہو کر رونے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریز یوفوریا کی اداکارہ سڈنی سوشل میڈیا پر تنقید کیے جانے کے بعد افسردہ ہو گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ سڈنی کو بدصورت کہہ کر غیر منصفانہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں رنگ و روپ کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بننے ولی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بد صورت اور بھدا کہہ کر ذہنی اذیت سے دوچار کیا گیا۔ تاہم ٹوئٹر نے وہ تمام پوسٹس کچھ ہی وقت کے بعد ڈیلیٹ کردی تھیں۔

معروف اداکارہ سڈنی سوینی نے انسٹا گرام پر مداحوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر مجھے بد صورت کہہ کر ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا گیا۔ اس دوران بہت سے مداحوں نے اداکارہ کی آنکھوں میں آنسوؤں کی نشاندہی کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ سڈنی سوینی نے یوفوریا میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے جس پر انہیں تعریف سے نوازا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کو معروف اداکارہ کا دل توڑنے پر سزا دینے کیلئے بھی کوئی مکینزم ہونا چاہئے، تاہم تنقید پر آبدیدہ ہوجانے والی اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علاج کی دستیابی سے زندگی بچ جاتی۔بھارتی یو ٹیوبر کا موت سے قبل پیغام

Related Posts