معروف اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ایسا بیان دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھڑ گئی ہے۔
اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ بچوں کا بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا آج کل ایک عام سی بات ہے، اور والدین کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
سنیتا مارشل نے گفتگو کے دوران کہا کہ اُن کے اپنے بچے ابھی چھوٹے ہیں، اس لیے اس طرح کی کسی صورتحال کا سامنا نہیں ہوا، لیکن اگر ایسا کچھ ہو بھی، تو انہیں علم نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر مرد جلد غصے میں آ جاتے ہیں اور اپنی بیوی کی بات کم سنتے ہیں۔ اس لیے ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو بچوں کی بدلتی سوچ اور دورِ جدید کے تقاضوں سے آہستہ آہستہ اور محبت سے آگاہ کرتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس انداز سے شوہروں کو یہ بات بہتر طریقے سے سمجھ آتی ہے، تاکہ اگر کبھی بچے کسی قسم کی دوستی کے بارے میں کچھ بتائیں، تو والدین کے لیے وہ بات ایک جھٹکا نہ بنے۔