ارجنٹائن کی معروف اداکارہ و ماڈل سلوینا لونا 43 سال کی عمر میں غلط پلاسٹک سرجری کے باعث چل بسیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن کی معروف اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی پریزینٹر سلوینا لونا 2011 میں کروائی گئی پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں سے نبرد آزما تھیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ سلوینا لونا کئی سالوں سے صحت کے شدید مسائل سے دوچار تھیں اور کچھ عرصے سے کئی بار انہیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا تھا۔
ماڈل 2011 سے گردوں کی بیماری سے بھی دوچار تھیں، انہیں گردے خراب ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین بار ڈائیلاسز کے لئے جانا پڑتا تھا، اداکارہ کے وکیل نیسلوینا لونا کی موت کی تصدیق کردی۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ: اروشی روتیلا کو ایک بار پھر نسیم شاہ کی یاد آگئی
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں 34 سالہ ماڈل کرسٹینا اشٹن پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے کے باعث فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئی تھیں۔