پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ اور فوٹو شیئر پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہو گئی ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے پاکستانی وقت کے مطابق آج دن بارہ بجے کے بعد اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی جو انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ سجل علی کی تصویر کو 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا ہے جبکہ تصویر پر آنے والے کمنٹس کی تعداد 2 ہزار 463 ہو گئی ہے۔
انسٹا گرام پر مداح سجل علی کی تصویر کی تعریفیں کر رہے ہیں اور مختلف انداز میں ابوظہبی میں لی گئی تصویر کو سراہا جارہا ہے۔
سجل علی کے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر رہنے والے مداح ان کی تصویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث ڈرامہ انڈسٹری سمیت ہر شعبے کو بحران کا سامنا ہے۔ ایسے میں سجل علی کے مداح ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B_CFdrQBNYk/