کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف پاکستانی اداکارہ صباقمر کے بھائی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
معروف اداکارہ نے اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع اپنے چاہنے والوں کو انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انا اللہ وانا الیہ راجعون’، جبکہ اس کے نیچے صبا قمر نے اپنے بھائی کے لئے مُنا تحریر کیا۔
اداکار ہ کی منیجر مشل چیمہ نے بھی صبا قمر کے بھائی کے انتقال کی اطلاع دی اور انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔’
مزید پڑھیں:ٹویٹر نے صبا قمر کا جعلی اکاؤنٹ ویریفائیڈکردیا
انہوں نے صبا قمر کے چاہنے والے مداحوں سے گزارش کی کہ ‘ سب مرنے والے کیلئے دعائے مغفرت کریں، اللہ سبحان تعالیٰ مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔’