اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں
اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری پر ایک عرصہ تک راج کرنے والی اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم انتقال کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ اور پنجابی فلموں میں لیڈنگ رول کرنے والے اداکار شان شاہد کی والد نیلو انتقال کر گئیں۔

نیلو نے 1956 میں فلم ” بھوانی جنکشن ” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’زرقہ‘، ’دو راستے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’راستے ‘ سمیت سیکڑوں فلمیں شامل ہیں۔ انہیں 1969 میں ریلیز ہوئی فلم ’زرقہ‘ میں بہترین اداکاری پر ’نگار ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی جن سے ان کا بیٹا شان شاہد اور دیگر ہیں جبکہ شان خود بھی مقبول اداکار ہیں۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلمیں بھی شامل ہیں۔ 

اداکار شان شاہد نے ٹوئٹ کرکے والدہ کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ اُن کی والدہ کا انتقال اُن کے زندگی کا سب سے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے نماز جنازہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کراچی میں انتقال کر گئے

Related Posts