اداکارہ نرگس پر غیر انسانی تشدد کا مقدمہ درج، شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نرگس پر تشدد

لاہور میں اسٹیج اداکارہ اور سابق رقاصہ نرگس پر شوہر نے مبینہ طور پر غیر انسانی تشدد کیا ہے، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ غزالہ المعروف نرگس کو پیسوں کے تنازعے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا یہ مبینہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا۔ اداکارہ نرگس پر شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی میں رقم کے تنازعے پر جھگڑا ہوا۔ تنازعے کے بعد اداکارہ نرگس گزشتہ شب تھانے پہنچیں لیکن اپنے شوہر کے خلاف ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال قبل شادی کی تھی۔

ملزم انسپکٹر ماجد بشیر پر الزام ہے کہ اس نے رسیوں سے باندھ کر اداکارہ نرگس کو سرکاری پسٹل کے بٹ مارے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر پہلے بھی مجھ سے زیورات اور نقدی لے چکا ہے۔ اب بھی نقدی اور جائیداد کے کاغذات مانگتا ہے۔

نرگس کا کہنا ہے کہ ملزم انسپکٹر ماجد نے نقدی اور جائیداد کا مطالبہ کیا، کچھ نہ دینے پر پسٹل کے بٹ مارے اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا ختم کردئیے ہیں۔ ملزم تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کے بعد اداکارہ نرگس نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ نرگس نے گزر بسر کیلئے بیوٹی سیلون چلانا شروع کردیا تھا۔ ایک بیان کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی نے کہا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس یا ان کے اہلِ خانہ نے تاحال مقدمے کیلئے درخواست نہیں دی۔ درخواست ملنے پر ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ نرگس کو اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں آج بھی پسند کیاجاتا ہے۔

Related Posts