کراچی:طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری رضائے الٰہی سے دار فانی سے کوچ کرگئیں، نمازہ جنازہ آج اداکی جائیگی۔
نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی اور تدفین کالا پل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔
اداکارہ 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔
نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔
بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کینسر سے برسرِ پیکارنائلہ جعفری دوبارہ نشرکیے گئے ڈراموں کا معاوضہ طلب کرنے پر مجبور