کراچی: معروف اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ عورت اور مرد ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں۔ عورت مارچ تو ٹھیک ہے مگر اس میں جو باتیں کی گئیں ان میں کچھ ٹھیک نہیں تھیں۔
غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ اور مادل متھیرا کا کہنا تھا کہ میں وہ سچ بولتی ہوں جو دوسرے نہیں بولتے ۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ فیمنزم اچھی بات ہے ، عورت مارچ بھی ٹھیک ہے مگر مارچ کےدوران جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان میں سے بہت سے باتیں ٹھیک نہیں تھیں۔ مرد اور عورت میں سے کوئی بھی ایک دوسرے سے برتر نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں تنازعات کی شکار رہنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سچی باتیں کرتی ہوں ، لوگ جن باتوں کو چھپاتے ہیں میں وہ بھی بول دیتی ہوں۔ تاہم سچی باتوں کو ہضم کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا