اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دے دی
اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دے دی

کراچی: پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اداکارہ ماورہ حسین کو کم وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ جس کے بعد ایمن خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شوبز کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں اداکاراؤں کو عام طور پر وزن کم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے الٹی گنگا بہاتے ہوئے ساتھی اداکارہ ماورہ حسین کو وزن بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک پروگرام میں ایمن خان نے کہا کہ ماورہ حد سے زیادہ دبلی ہیں انہیں اپنا وزن بڑھانا چاہیئے۔

اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ساری خبریں گردش کررہی ہیں جن کی وضاحت دینالازمی ہے۔

ایمن نے کہا سب سے پہلے میں یہ واضح کرنا چاہتی  ہوں کہ میں کسی طور پر بھی نیشنل ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کسی کی بے عزتی کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

دوسری بات یہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر غلط بیانی یا الزمات سے ہلچل پیدا کرنے والوں میں سے بھی نہیں ہوں۔

ہم سب کو چاہیے کہ کوئی بھی بات نہایت  ذمے داری سے کریں کسی کا دل نہ دکھائیں ۔ اور کسے کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں ۔

ایمن خان نے مزید کہا تیسری بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میری تعلیم اور تربیت مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں کسی کے متعلق منفی بات کروں۔  

میں نفرت کرنے والوں یا پھیلانے والوں میں سے نہیں ہوں ۔ اور نہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ منفی سوچ کو پروان چڑھایا جائے۔

ایمن خان کے بارے میں ‘پتلی’ تبصرے کی وجہ سے شوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید  کے بعد ماورا بھی بول پڑی تھیں۔

 اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان شیئر کیا جس میں کہ “سوشل میڈیا کے تمام مداحوں کے لئے خیال رکھیے  میں کسی کی حوصلہ نہیں کرتی اور نہ کسی شخص کو رسوا کیا جائے۔

“ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں اس طرح کی بے جا تنقید سے ہم ایک دوسرے کتنا دور جاتے ہیں، غلط الفاظ کا چناؤ نہیں کرنا چاہئے۔ جس کی وجہ سے نفرت پیدا ہو۔

Related Posts