کراچی:پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کیخلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہے ہیں اور ہزاروں طبی کارکنان ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے لوگوں کو بچانے کی تگ و دو میں کورونا وائرس کو گلے لگالیا ہے جبکہ اس عمل میں کئی ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں عائشہ عمر چہرے پر موتیوں سے جڑا ماسک اور موتیوں سے ہی مزین لباس پہن کر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا