کراچی:کورونا وائرس نے دوبارہ فنکاروں کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کردیا،پاکستان کی سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا۔
انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، اداکارہ نے کہا کہ تنہائی کے دوران ان کے کتے نے بہت اچھا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پالتو جانور اچھے اور مشکل وقت کے دوران آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعے دیکھ بھال کا احساس دلانے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ ان کی قدر کریں۔
اس سے قب سماجی مسائل کو سامنے لانے اور ان کے حل کے لیے منفرد تجاویز پیش کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیماری کے حوالے سے پیغام شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ جو مجھ سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملے ہیں میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ کوروناکا ٹیسٹ کروا لیں کیونکہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے سینئر اداکار رشید ناز73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے