اداکار تنقید کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں، میرا نے فنکاروں کا دکھ کھول کر رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے فنکاروں پر ہونیوالی تنقید پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل تنقید روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے اور شائد اداکار تنقید کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں۔

سینئر اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویرپوسٹ کی جس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے انتہائی رنجیدہ ہوتے ہوئے اداکاروں کے موجودہ مسائل پر توجہ مبذول کروائی ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ آج کل تنقید کا شکار بننا، ہم اداکاروں کے لیے ایک روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے،ناقدین کی تنقید کا نشانہ بننے کے لیے ہی اداکار بنائے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اداکار بھی عام لوگوں کی طرح سخت اور نرم مزاج کے ساتھ جذبات رکھتے ہیں لیکن لوگ اس بات کا بالکل احساس نہیں کرتے کہ ان کی تنقید سے فنکاروں کے دلوں پر کیا گزرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

واضح رہے کہ اداکارہ میرا پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر فنکارہ ہیں اور اکثر و بیشتر خبروں کا حصہ رہتی ہیں، اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی۔ تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔میرا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

مزید پڑھیں:دیگر اداکاراؤں کی طرح پلاسٹک سرجری پر یقین نہیں رکھتی،میرا

Related Posts