کراچی میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کی صورتحال، اداکار شان خاموش نہ رہ سکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کی صورتحال، اداکار شان خاموش نہ رہ سکے
کراچی میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کی صورتحال، اداکار شان خاموش نہ رہ سکے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد نے  کراچی میں بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں پانی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست طاقتور لوگوں کا کھیل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ سیاست طاقتور افراد کا ایسا کھیل ہے جو کمزوروں کے خلاف کھیلا جاتا ہے جبکہ کراچی کے عوام کے مسائل سب کو نظر آ رہے ہیں۔

پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اتفاقِ رائے سے کوئی حکمتِ عملی وضع کی جاسکتی ہے۔ مجھے اِس بات سے کوئی غرض نہیں ہمارا تعلق کس سیاسی پارٹی سے ہے۔

اداکار شان نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی رسہ کشی سے قطعِ نظر انسانیت کی مدد ہماری ترجیح ہونی چاہئے جبکہ سیاست انسانوں کو تقسیم کر رہی ہے۔ انسانیت اتحاد پیدا کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو فن و ثقافت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اداکار شان

Related Posts