پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بیٹیوں کے نام اپنے محبت بھرے پیغام میں کہا ہے کہ بیٹیاں قدرت کاخاص ترین تحفہ ہوتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو ہاتھوں میں اٹھائے شفقت و محبت کی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی سکے کے دو رُخ، اداکار شان اور مہوش حیات آمنے سامنے آگئے
طویل عرصے تک لالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار شان نے کہا کہ بیٹی اور باپ کا رشتہ سب سے خوبصورت اور بیٹیاں اللہ کی طرف سے عطا کی گئی خاص ترین نعمت ہوتی ہیں۔
رائے، شاہ بانو، بہشتِ بریں اور فاطمہ شاہد نامی بیٹیوں کے والد اور اداکار شان نے کہا کہ دلوں میں گھر بنا کر رہنے والی بیٹیاں ہمیشہ کیلئے دل میں ہی رہائش پذیر رہتی ہیں۔ شان نے دنیا کی تمام بیٹیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
The most beautiful bond is of a father and a daughter ..Daughters are the most special gift of the ALMIGHTY ♥️???????? .. they make a house in your heart and live there till eternity .. may the daughters of the world stay blessed always♥️???????? pic.twitter.com/8hkbWRkJ7z
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 30, 2021
رائے، شاہ بانو، بہشتِ بریں اور فاطمہ شاہد نامی بیٹیوں کے والد اور اداکار شان نے کہا کہ دلوں میں گھر بنا کر رہنے والی بیٹیاں ہمیشہ کیلئے دل میں ہی رہائش پذیر رہتی ہیں۔ شان نے دنیا کی تمام بیٹیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قبل ازیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جمہوریت کی جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کے نئے چیئرمین نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ برس نومبر کے دوران اداکار شان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان میں جمہوریت کیلئے اورچیئرمین پی ٹی وی بورڈ نعیم بخاری پی ٹی وی کیلئے آخری امید ہیں جبکہ پی ٹی وی ہمارا فخر ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان جمہوریت اور نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔اداکار شان
رواں برس کے آغاز میں ہی پاکستان فلم انڈسٹری پر ایک عرصہ تک راج کرنے والی اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم انتقال کر گئی تھیں۔
نیلو نے 1956 میں فلم ” بھوانی جنکشن ” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’زرقہ‘، ’دو راستے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’راستے ‘ سمیت سیکڑوں فلمیں شامل ہیں۔ انہیں 1969 میں ریلیز ہوئی فلم ’زرقہ‘ میں بہترین اداکاری پر ’نگار ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: اداکار شان کی والدہ اور معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں