آج سے 100 سال بعد کیا ہوگا، اداکار حمزہ علی عباسی نے بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج سے 100 سال بعد کیا ہوگا، اداکار حمزہ علی عباسی نے بتا دیا
آج سے 100 سال بعد کیا ہوگا، اداکار حمزہ علی عباسی نے بتا دیا

پاکستانی فلم  اور ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے آج سے 100 سال بعد کے حالات کا تصور کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 100 سال بعد ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ تصور کریں 100 سال کے اندر اندر ہم جس جس شخص کو جانتے ہیں، شاید ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں بچے گا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کی جگہ مستقبل کی نئی نسل لے لے گی جس کے بعد وہ لوگ اس طرح جینا شروع کردیں گے جیسے ان کو ہمیشہ زندہ رہنا ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم اسٹار حمزہ علی عباسی نے وی لاگر روزی گیبریل کے قبولِ اسلام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ قیامت کے روز ہم سب خدا کو جوابدہ ہوں گے۔

ٹوئٹر پر رواں ماہ اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے نو مسلم وی لاگر روزی گبریل کو دُعا دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عارضی و دائمی دونوں زندگیوں میں طاقت، استقلال اور نعمتیں عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں: قیامت کے روز سب خدا کو جوابدہ ہوں گے۔حمزہ علی عباسی 

Related Posts