اداکارفہد مصطفیٰ کا کرکٹرفواد عالم کو نظر انداز کئے جانے پر پی سی بی پربرہمی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fahad mustufa
اداکارفہد مصطفیٰ کاکرکٹرفواد عالم کو نظر انداز کئے جانے پر پی سی بی پربرہمی کااظہار

اسلام آباد: اداکار فہد مصطفیٰ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری کے باوجود فواد عالم کو نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے قابل ستائش قرار دیا گیا۔

ایسے میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی فواد عالم کی آؤٹ کلاس پرفامنس پر خوب داد دی مگر پی سی بی سے ان کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔اداکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ڈومیسٹک پرفارمنس کو کچھ سمجھا نہیں جاتا تو پھر ان ٹورنامنٹس کا مقصد کیا ہے؟۔

فہد مصطفیٰ نے فواد عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے تو آپ یقینناً حقدار ہیں۔بعدازاں پی سی بی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ امید ہے کہ پی سی بی فواد عالم کی کارکردگی کو دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلیں گے۔کپتان اظہر علی

واضح رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ 10 سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جب کہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔

Related Posts