پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں گھر داماد کے کردار پر اعتراض کا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھر داماد کے کردار پر اعتراض کی بجائے ڈرامے کا لطف اٹھانا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں گھر داماد کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی سفینہ سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر کیسا محسوس کرتے ہیں؟َ
چپکے چپکے سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار علی سفینہ نے کہا کہ بھائی جب مسکین بھائی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوش ہیں تو لوگوں کو کیا فکر ہے؟ سب لوگ اطمینان سے ڈرامے کا لطف اٹھائیں۔
Bhai jab miskeen bhai apni family k sath Khush hai to logon ko Kya fikar hai? Chill karein sab and enjoy the show. https://t.co/8aDM6C073C
— Ali Safina (@alisafinas) April 20, 2021
قبل ازیں اداکار عثمان خالد بٹ بھی گھر داماد کے کردار پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ مسکین کے کردار کو لعن طعن اس لیے کی جاتی ہے کیونکہ وہ گھر کے کاروبار میں ملازمت سے انکار کردیتا ہے۔
اعتراض سے تنگ آ کر عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ڈرامے میں گلِ رعنا کا کردار اپنی زندگی کی باگ ڈور سنبھالتا ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ ایک فرضی کردار پر ہم اتنی سنجیدہ بحث کیوں کر رہے ہیں؟
Maybe she just doesn't…want to?
I think if anything, Gul-e-Rana is in complete control of her life.
I can't believe we're policing the choices of a fictional character?— Osman Khalid Butt ???????? (@aClockworkObi) April 18, 2021
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارعثمان خالدبٹ کے فالوورز 10 لاکھ سے تجاوز کر گئے