اداکار علی افضل خان: شوبز سے مذہب تک سفر کی کہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار علی افضل خان شوبز انڈسٹری میں طویل کامیاب کیریئر کے دوران ہی اچانک شوبز کی چکا چوند دنیا چھوڑ کر عملی مذہبی زندگی پر کاربند ہونے کا راستہ اختیار کیا۔ 

علی افضل خان کی زندگی میں یہ انقلاب کیسے آیا، اس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوبز سے کنارہ کشی اور دینی ماحول کی طرف آنے میں معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کا اہم کردار رہا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران علی افضل خان نے شوبز سے کنارہ  کشی اختیار کرنے کے اپنے فیصلے کے متعلق تفصیل سے بات کی۔

 علی افضل خان کے مطابق میں نے 20 سے 22 سال انڈسٹری میں کام کیا، اپنے طویل کیریئرکے دوران میں نے  بطور  اداکار و میزبان کئی پراجیکٹس کیے، اسی دوران چونکہ مرحوم جنید جمشید سنگر تھے اور میں ایکٹر تھا ہماری اکثر وبیشتر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔

 سابق اداکار کے مطابق میزبانی کے دوران قرآن کو جاننا اور سمجھنا شروع کر دیا تھا لیکن اس کے بعد جب ذاتی اختلافات کی بنا پر میزبانی چھوڑی تو جنید جمشید نے تبلیغ کی طرف مائل کر دیا، اس دوران پہلے تین اور  پھر 40 دن تبلیغی جماعت کے ساتھ دعوت دین کیلئے لگائے، نماز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردی، اس کے بعد میرے پاس دو راستے تھے شوبز سے دوری یا پھر دین سے لگاؤ، میں نے شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کا راستہ منتخب کر لیا۔

سابق اداکار نے بتایا کہ ایک اداکار جو اپنے کیریئر کی بلندی پر ہو اس کے لیے اپنا کیریئر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا  لیکن میں نے شوبز چھوڑنے سے 8 سے 9 ماہ پہلے تہیہ کر لیا تھا کہ میں شوبز چھوڑ دوں گا، اس کے بعد میں نے کنٹریکٹس کرنا بند کر دیے۔

Related Posts