کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی لاہور میں ہنگامہ آرائی، ڈی ایس پی پر تشدد، 4پولیس اہلکاریرغمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Activists of proscribed TLP tortured DSP, took five policemen hostage

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی لاہور میں ہنگامہ آرائی، ڈی ایس پی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناکر4دیگر اہلکاروں سمیت یرغمال بنالیا۔

لاہور سی سی پی او کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے اتوار کے روز نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ،رینجرز اور پولیس کے افسران تھانے کے اندر محصور ہوگئے اور مشتعل افراد نے ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی، عطیات دینے پر پابندی عائد

بیان کے مطابق شرپسندوں نے رینجرز و پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا تاہم پولیس اور رینجرز نے ٹی ایل پی کارکنان سے پولیس اسٹیشن کا قبضہ واپس لے لیا ، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مسجد یا مدرسے کے خلاف کارروائی کا منصوبہ نہیں بنایا اور نہ ہی آپریشن کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے 11 اہلکار ٹی ایل پی کارکنوں کے وحشیانہ تشددسے زخمی ہوئے ہیں اور وہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی اپنے دفاع اور عوامی املاک کے تحفظ کے لئے تھی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے لاہور کے یتیم خانہ چوک کے آس پاس کے علاقے کو صاف کرنے کے لئے ایک آپریشن کیا ، جہاں کالعدم جماعت کے کارکن احتجاج کررہے ہیں،پولیس اور کارکنوں کے مطابق جھڑپ کے دوران کم از کم تین مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Related Posts