حسن خیل /ٹانک: سیکورٹی فورسز کی جانب سے دو مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔جبکہ پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ٹانک کے علاقے میں جھڑپ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، اس دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ٹانک کے علاقے میں نقل و حرکت دیکھی، جس کے دوران ہونے والی جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
دوسری جانب دہشت گردوں کی جانب سے پشاور کے علاقے حسن خیل میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی، جوانوں کی موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی، فوجی جوانوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں:افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید
شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جعفرآباد کے 30 سالہ لانس نائیک محمد پنہ اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جنوبی وزیرستان کے 36 سالہ سپاہی شمس اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔