16سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

16سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا
16سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی: سرجانی ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں عمیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، سرجانی کے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے۔

جب کہ ملزم عمیر کا اپنے گٹکے اور ماوے کی تیاری کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا،ملزم کے مطابق اس نے پہلی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔

جب کہ واقعے کے روز آدھی رات کو ملزم چوری چھپے متاثرہ لڑکی کے گھر میں گھس آیا اور زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو لڑکی کے اہلخانہ جاگ گئے۔

لڑکی نے اپنے گھروالوں کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس سے زبردستی زیادتی کرچکا ہے، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے 2 سوداگر گرفتار

Related Posts