ملیر میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، توہین مذہب کے الزام میں ہندو شہری کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج
کراچی، توہین مذہب کے الزام میں ہندو شہری کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج

کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیر میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی جس کے ملزم کو ہم نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم گلزار اور ریاض نے ایک 10 سالہ بچی شبانہ سے ملیر کے علاقے بے نظیر سوسائٹی میں زیادتی کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق گلزار کو پورٹ قاسم کے سیکورٹی اہلکار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ریاض نامی ملزم موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا۔

شبانہ نامی 10 سالہ لڑکی کراچی کے علاقے پپری کی رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزم سے تفتیش جاری ہے، فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں 22 سالہ لڑکی سلویٰ کے اغواء اور جنسی زیادتی کے کیس میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہم ملزمان کو آئندہ 1 سے 2 روز میں گرفتار کر لیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ شیراز کو کیس کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں آج اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق شواہد حاصل کر لیے گئے۔ ہمارے پاس ملزمان کی تصاویر سمیت تمام اہم معلومات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملزمان کو 2 روز میں گرفتار کریں گے۔پولیس

Related Posts