شہبازشریف نیب سے بچنا چاہتے ہیں، احتساب ضرور ہوگا، فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان
ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹ رہنماؤں کا احتساب شروع کردیا گیا ہے اور یہ عمل مکمل ہوگا۔

صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی احتساب بیورو سے فرار ہونا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے کورونا وائرس کو جوازبناکردو بار سماعت سے معذرت کی۔

فیاض چوہان نے کہاکہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ، بدعنوانی اور اقربا پروری کا ارتکاب کیا اور انہیں اب نیب کاسامنا کرنا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ قومی احتساب بیورو کے پاس شہبازشریف کے خلاف کافی ثبوت ہیں لیکن اپوزیشن لیڈر بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: سیاسی انتقام سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ، کل ہائیکورٹ جائیں گے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کورونا وائرس کے خوف سے لندن فرار ہوگئے تھے لیکن کورونا وائرس نے شہباز شریف کو بے نقاب کردیا۔

Related Posts