عدالت نے شہباز شریف کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں لانے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے شہباز شریف کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں لانے سے روک دیا
عدالت نے شہباز شریف کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں لانے سے روک دیا

لاہور: عدالت نے پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز ریف کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں لانے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ملزم شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کی جس میں اپوزیشن لیڈر نے عدالت سے استدعا کی کہ میری کمر میں تکلیف کے باوجود مجھے بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے۔ یہ سیاسی انتقام ہے۔

شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایس پی سیکیورٹی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا اور دونوں افسران جج کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی درخواست کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو بکتر بند گاڑی کی بجائے بلٹ پروف گاڑی میں پیش کریں۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کیلئے بھی بکتر بند گاڑی کے استعمال سے پولیس کو روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل احتساب عدالت نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی۔

عدالت میں شہباز شریف اور اہلِ خانہ پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کی سماعت 8 روز قبل ہوئی جس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پراجیکٹ 2016ء میں سائن ہوا اور 81 ارب کی بچت کی۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ آج فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی

Related Posts