اسلام آباد: حکومت نے2017 کی مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق کراچی 1 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار 894 نفوس کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر جبکہ لاہور 1 کروڑ 11 لاکھ 19 ہزار 985 نفوس کے ساتھ دوسرا شہر قرار پایا ہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حتمی سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔
مردم شماری کے مطابق 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مرد ہیں جبکہ 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں۔ خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 افراد پر مشتمل ہے۔
پانچ سال تک مردم شماری کے اعداد و شماری روکنے کے اب وفاقی حکومت نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد سندھ کا نمبر آتا ہے جس کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 ہے۔
خیبرپختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے۔ سابقہ فاٹا کی آبادی شامل کرنے کے بعد کے پی کی آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ ایک ہزار 964 بنتی ہے۔ سابقہ فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشتمل ہے، فاٹا اب صوبہ کے پی میں ضم ہو چکا ہے۔ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 افراد پر مشتمل ہے۔
پانچ سال قبل کی جانے والی مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 3 ہزار 368 افراد پر مشتمل ہے۔ کراچی کے 6 اضلاع کی مجموعی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار894 نفوس پر مشتمل ہے۔ کراچی اتنی آبادی کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔
حیدر آباد کی آبادی 21 لاکھ 9 ہزار 998 ہے ۔ لاہور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 19ہزار 985 ہے۔
فیصل آباد کی آبادی 78 لاکھ 82 ہزار 444 ہے۔ گوجرانوالہ کی آبادی 50 لاکھ 11ہزار 66 ہے ۔ راولپنڈی کی آبادی 54 لاکھ 2ہزار 380 ہے۔ پشاور کی آبادی 42 لاکھ 67 ہزار 198 ہے جبکہ کوئٹہ کی آبادی 22لاکھ 69 ہزار 473 ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے تعداد 4 ہزار835 ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ