اسلام آباد میں حادثہ، چینی شہری زخمی، پاکستانی نوجوان جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان جاں بحق
(فوٹو: ایکسپریس)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آنے والے حادثے میں چینی شہری کی گاڑی کے نیچے آ کر پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تھانہ مارگلہ کی حدود میں پیش آیا جہاں چینی شہری کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا جو بے قابو ہو کر پاکستانی نوجوان پر چڑھ گئی۔ جواں سال شہری خوفناک حادثے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے باعث چینی شہری زخمی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ نیو بلیو ایریا، جناح ایونیو ، ایف 9 پارک، مہران گیٹ کے سامنے سڑک پر پیش آیا جبکہ جاں بحق نوجوان کا نام ولی اللہ ولد بخت منیر ہے۔

اپر دیر کے رہائشی ولی اللہ کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی عمر 22 سے 23 سال ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Related Posts