پارک لین ریفرنس، عدالت میں نیب کے خلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارک لین ریفرنس، عدالت میں نیب کے خلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد
پارک لین ریفرنس، عدالت میں نیب کے خلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف قائم پارک لین ریفرنس میں دی گئی قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف درخواست میں نیب کے دائرۂ کار کو چیلنج کیا۔ احتساب عدالت نے آج مقدمے کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور آصف علی زرداری دونوں کی طرف سے دلائل سنے۔

دورانِ سماعت سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی وہ درخواست واپس لے لی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پارک لین ریفرنس غیر قانونی ہے، عدالت اسے خارج کرکے ملزم آصف زرداری کو بری کرے جبکہ دوسری جانب نیب نے عدالت سے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست کی۔ 

نیب کے وکیل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، اگر دلائل مکمل ہو گئے تو ملزم اپنی درخواست واپس نہیں لے سکتا۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون کا نہیں بلکہ مالیاتی قوانین سے متعلق کیس ہے۔ 

سماعت کے بعد احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنایا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 اعشاریہ 77 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ  مقدمے میں نامزد ہیں۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ آئندہ سماعت میں ملزم آصف علی زرداری اور ان کی اہلیہ و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور پر بھی فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے جرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،شیخ رشید

Related Posts