اسلام آباد: احتساب عدالت قومی احتساب بیورو کے ریفرنسز خارج کرنے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔
سابق صدرآصف زرداری نے منی لانڈرنگ ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی حوالہ جات کو ختم کرنے مطالبہ کیا تھا۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان 3 بجے فیصلہ سنائیں گے تاہم آصف علی زرداری نے آج حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست دائر کی ہے ۔
نیب کا کہنا ہے کہ پارک لین ریفرنس اورجعلی اکاؤنٹس کے معاملات میں آصف زرداری سمیت 25 شراکت دار تھے۔
نیب کا الزام ہے کہ اس کمپنی نے جعلی فرنٹ کمپنی پارٹینن کے نام پر 2008 میں نیشنل بینک سے 1اعشاریہ 5 ارب روپے کے دو قرض لئے تھے جو بعد میں ادا نہیں کیے گئے اور قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
ندیم بھٹو کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں گرفتار کیا گیاتھا جبکہ نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو سے پوچھ گچھ کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا۔
ریفرنس کے مطابق ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں سے نوازا گیا۔ معاہدوں کے نتیجے میں جعلی کھاتوں کے ذریعہ ندیم بھٹو کے کھاتے میں رقم آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سے نوڈیرو ہاؤس کا نظام چلاتے رہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف جلد نااہل ہو کرجیل جانیوالے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ