اسلحے کے زور پر محنت کش محمد آصف کے بیٹے کے ساتھ بد فعلی، ویڈیو بھی بنا ئی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار
اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار

راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ جاتلی کی حدود تحصیل گوجرخان خان بردیانہ کے رہائشی محمد آصف کے مطابق میں محنت مزدوری کرتا ہوں،گزشتہ روز یعنی 16۔ 7۔2020 کو میرے بیٹے میسم علی زمرد نے بتایاکہ کچھ دن قبل خرم عباس اور شانی میرے گھر آئے اور مجھے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر زیبی کے گھر ڈھوک گوہر شاہ بیٹھک میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

میسم علی زمرد کے مطابق ملزم خرم اور شانی نے اسلحے کے زور پر میرے ساتھ بد فعلی کی اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پھر ان دونوں نے مجھ سے کہا کہ ہم تمہیں جب بھی فون کیا کریں تم فوراً آ جایا کرو، پھر ان دونوں نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ بد فعلی کی۔

محمد آصف کے مطابق ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ ظلم کیا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،جبکہ پولیس نے متاثرہ بچے میں میسم علی زمرد کا میڈیکل کرایا۔

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts