وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اماراتی ولی عہد کا دور وزیر اعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں یہ ولی عہد کا دوسرا دورہ ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ اماراتی ولی عہد کا دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 3, 2020
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 3, 2020
فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 3, 2020
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں راہنماؤں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے پر گفتگو کے بعد دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں راہنماؤں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے پر گفتگو کے بعد دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تارکین وطن آج اپنے عظیم وطن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
گزشتہ روز تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے ہم سب کا کردار ذمہ دارانہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: تارکین وطن پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان