اسلام آباد:ملک کے معروف گلوکار ابرار الحق بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا گیا اس ٹوئٹ کے بعد گلوکار تنقید کی زد میں آگئے۔
Right age for the training 😊 pic.twitter.com/7qVs3bc02H
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) November 25, 2021
ابرار الحق کے لئے ثمرینہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ روٹیاں بناناں اپنے بیٹے کو بھی سکھائیے گا۔احمد پاشا نامی صارف نے ابرار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس عمر کے بچوں کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ روٹی بنانے کی۔
مزید پڑھیں: آپ ہر سال چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اقراء عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا پیغام