ابرار احمد کی جگہ آسٹریلیا جانے والے متبادل بالر کا نام سامنے آگیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abrar Ahmed suffers injury scare ahead of first Test against Australia

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار ہوگئے ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آف اسپنر ساجد خان کو تیاری کا اشارہ دے دیا ہے، ابرار احمد پی ایم الیون کے خلاف میچ میں دائیں پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔

ابرار احمد کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کل موصول ہوگی، میڈیکل پینل رپورٹ دیکھ کر انجری کی نوعیت کا اندازہ لگائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرامیں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے دن پاؤں میں تکلیف کے باعث ابرار احمد نے صرف 8 اوورز کرائے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ابرار نے چار روزہ میچ میں اب تک 27 اوورز کرائے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ثانیہ مرزا نے بیابان صحرا سے تصاویر شیئر کردیں

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts