یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جیمز کی 450 گرام قیمت میں 74 روپے تک اضافہ، شہد کی 500 گرام قیمت میں101 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ایک کلو چکن سپریڈ کی قیمت میں190 روپے، ایک کلو مایونیز100روپے، کیچپ کی 800 گرام قیمت 79 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔

مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو اچار80 روپے، جوشاندہ 3 روپے، اسپغول کی قیمت میں 30 روپے تک اضا ہوا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

Related Posts