قومی ٹیم کے اوپنرعابد علی کی دوسری سنچری، میانداد کی یاد تازہ ہوگئی، رمیز راجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔واضح رہے کہ عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18سنچریاں اور 31نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 7ہزار 7رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ عابد علی کی اننگز دیکھ کرجاوید میانداد کی یاد تازہ ہوگئی ۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر تبصرہ کرنا خطرے سے خالی نہیں یہ ٹیم کسی کو بھی کسی وقت غلط ثابت کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا 271 پر آؤٹ، پاکستان کے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

دو سیشن اتنا برا کھیلتے ہیں کہ میچ ہاتھ سے نکلتا نظر آتا ہے پھر اسی ٹیسٹ میں کم بیک بھی کرلیتے ہیں ،پاکستان ٹیم ایک غیر مستقل مزاج کی حامل ٹیم ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ عابد علی کی اننگز دیکھ کر انہیں جاوید میانداد کی ابتدائی شاندار اننگز یاد آگئیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی پھر ڈبل سنچری بھی داغ دی تھی۔

عابد علی نے مشکل وقت میں بڑی اننگز کھیلی۔انہوں نے کہاکہ اظہر علی اگر پرفارم نہیں کریں گے تو ڈریسنگ روم میں کمزور پڑ جائیں گے ،کپتان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

Related Posts