عامر لیاقت اور ہانیہ خان کی مبینہ آڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hania Khan

معروف اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت اور ان کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کی مبینہ آڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

رمضان نشریات کے دوران نامناسب حرکات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے عامر لیاقت حسین ان دنوں ایک اور تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں، ہانیہ خان نامی ایک اداکارہ نے چند روز قبل عامر لیاقت کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ہانیہ اور عامر لیاقت کے تعلقات سامنے آگئے، ہانیہ کا عامر لیاقت کی بیوی ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر پر الزامات عائد کیے تھے۔

اداکارہ ہانیہ خان کی جانب سے بیوی ہونے کے دعوے کے بعد گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ میں نے صرف طوبیٰ سے شادی کی اور وہ میری واحد اہلیہ ہیں تاہم اب ان کی ایک مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

Related Posts