رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat, wife Tuba test positive for Covid-19

کراچی: کورونا وائرس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

معروف ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے انسٹا گرم پر اپنے اور شوہر کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے حوالے سے اطلاع دی۔

طوبیٰ  عامر نے لکھاکہ عامر لیاقت اور میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، انہوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ،ملک میں مزید 1ہزار376 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 35 ہزار 745 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاورکورونا کے مزید ایک ہزار376 کیس رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں :کورونا کیسز میں تیزی، مزید 1376 افراد متاثر، 30 متاثرین لقمہ اجل

ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات، ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا سے متاثر 830 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts