سینیٹ انتخابات،حفیظ شیخ پی ٹی آئی سے نہیں،آئی ایم ایف کوووٹ نہیں دوں گا۔عامرلیاقت حسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرانے کا حکم
عدالت کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرانے کا حکم

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ پی ٹی آئی سے نہیں ہیں، آئی ایم ایف کو ووٹ نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِا عظم کی معاشی ٹیم کے اہم ترین رکن حفیظ شیخ کو رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی سے غیر متعلق  اور آئی ایم ایف کا آلۂ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹی وی اینکر اور رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ شدید پریشر ہے مگر میرے لیڈر عمران خان نے سکھایا ہے کہ پریشر میں کبھی ہمت نہ ہارنا، آخری بال تک ڈٹے رہنا۔ وہ الگ بات ہے کہ بیٹنگ ہی نہیں آئی۔

پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پیپلز پارٹی رہنما و سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا مستند چور ہیں اور حفیظ شیخ پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھتے۔ پارٹی میں شامل تو ہوجائیں۔

سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کیلئے رکنِ قومی اسمبلی کی حیثیت سے میرا ووٹ حاضر ہے لیکن آئی ایم ایف کیلئے نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین اب شوبر انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

Related Posts