تم کسی کے ہو بھی یا نہیں؟ عامر لیاقت نے عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تم کسی کے ہو بھی یا نہیں؟ عامر لیاقت نے عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کردی
تم کسی کے ہو بھی یا نہیں؟ عامر لیاقت نے عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کردی

کراچی: پی ٹی آئی کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ تم کسی کے ہو بھی یا نہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے عمران خان کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کی یادگاری شیلڈ اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف کو پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں رمضان کے دوران گھنٹوں لوڈ شیڈنگ بد ترین ظلم ہے۔قاری عثمان

سابق صدر پرویز مشرف کے ہمراہ تصویر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے عامرلیاقت حسین نے کہا کہ یہ 19 فروری 2002 کو کھینچی گئی تصویر ہے جس کے بعد سابق چیف ایگزیکٹو آف پاکستان جنرل پرویز مشرف نے شوکت خانم ہسپتال کو 5لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا۔ عمران خان پھر پرویز مشرف کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ آپ کسی کے ہیں بھی یا نہیں؟

عمران خان نے کیا کہا تھا؟

تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی اور وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو علم تھا کہ عمران خان کے بعد کون اقتدار میں آئے گا؟ جنرل مشرف نے کونڈو لیزا رائس سے ملاقات کے بعد  بیرونی مداخلت پر این آر او دے دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) مشرف کے این آر او دینے کا نقصان یہ ہوا کہ اس کے بعد ملک کا قرضہ چار گنا بڑھ گیا کیونکہ بدعنوان لوگ حکومت میں آ گئے تھے۔ ہماری آزادی کے خلاف لندن میں بیٹھ کر سازش ہوئی۔ ڈونلڈ لو کی ہمارے سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

Related Posts