میرے کپتان عمران خان کو شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو۔عامر لیاقت حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Notices issued on Aamir Liaquat’s petition against District Keamari

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی شادی کو آج دو سال مکمل ہو گئے جس پر تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے کپتان کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ  بشریٰ بی بی نے آج ہی کے روز شادی کی۔

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی میں اعتماد و محبت کا جو رشتہ قائم ہے، دعا کرتا ہوں وہ ہر گزرتے برس کے ساتھ پھلتا پھولتا رہے۔ 

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی وزیر اعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ ہیں جو روحانی علوم پر مہارت رکھتی ہیں۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے 6 ماہ قبل ان سے شادی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل جمائما خان اور ریحام خان نامی دو خواتین سے شادی کی جو کامیاب نہ ہوئی۔ بشریٰ بی بی وزیر اعظم عمران خان کی تیسری بیوی ہیں، تاہم ان کے درمیان محبت کا رشتہ قائم و دائم ہے۔ 

 

Related Posts